اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وکلاء برادری سے مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانیت کوماننے والا کشمیرکیساتھ کھڑا ہوگا،بھارت میں اسرائیل کی طرزپالیسیاں بنا جارہی ہیں، یوکرین کے دکھ کو محسوس کرنے والے کشمیرپرکیوں بات نہیں کرتے۔اسلام آباد بارایسویشن کی تقریب سے مشعال ملک نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں انہوںنے کہاکہ بھارت 75 سالوں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے بھارت نے قانون سازی کے ذریعے کشمیریوں کومہاجر بنا دیا مقبوضہ کشمیرمیں حکم جاری ہوا گھر پربھارتی جھنڈا نہ لہرا توگھر مسمارکردیا جائے گا اورافراد کو جیلوں میں ڈالا دیا جائے گا ،بھارت میں آرایس ایس برسراقتدار ہے،مقبوضہ کشمیر میں پانی پرقبضہ کیا جارہا ہاوسنگ سوسائٹیاں اورسیون سٹارہوٹل تعمیرکیے جارہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے دنیا کے سامنے بہت تھوڑے حقائق آرہے کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف تمام وکلا برداری مقدمہ کشمیر عالمی عدالت میں لیکر جائیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...