اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت برائے آبی وسائل شیری رحمن نے کہاہے کہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے، وزارت ماحولیاتی پانی کی قلت کے حوالے سے (کل) منگل کو کابینہ کو بریف کریگی ۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے، وزارت ماحولیاتی پانی کی قلت کے حوالے سے کل کابینہ کو بریف کرنے جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا رجحان بڑھ رہا ہے، بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں بڑے ڈیمز کے خلاف لوگ احتجاج کرتے ہیں، ہمیں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے چھوٹے ڈیمز بنانے چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی منصوبوں کی ترجیحات تبدیل کرنی ہوگی، ہمارے ڈیمز کے منصوبے 10 سے 15 سال تک مکمل نہیں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس بڑے ڈیمز بنانے کے لئے نا وسائل ہیں نا ہی وقت۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...