نا بینا افراد کامطالبات کے حق میں وزیراعلی پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج

0
296

لاہور( این این آئی )نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں ظہور الٰہی روڈ پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا ، دھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں میں کام کرنے والے نابینا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ظہور الٰہی روڈ پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مختلف محکموں میں کام کرنے والے نا بینا ملازمین کئی سالوں سے ایک ہی سکیل میں کام کر رہے ہیں انہیں ترقی دی جائے ، سپیشل الائنس بحال اور سپیشل کنوینس الائونس 2 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزارروپے کیا جائے ۔مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے لیکن ہمارے الائونس نہیں بڑھائے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے دور میں الائونس دیا تھا جسے بعد میں آنے والی حکومت نے ختم کیا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ پرویز الٰہی اب دوبارہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں اس لئے انہیں ہمارے مطالبات کو زیر غور لانا چاہیے اور ہم ان سے مثبت توقعات اور امیدیں رکھتے ہیں۔