ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن گروور جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔کچھ دن قبل ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بپاشا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان وہ بذاتِ خود بہت جلد کریں گی۔تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہیں گے۔بپاشا اور کرن نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ” نیا وقت، ایک نئی روشنی ہماری زندگی پر ایک خوبصورت اثر ڈال رہی ہے۔ ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوئے۔ اب بہت جلد تین ہونے والے ہیں”۔یاد رہے کہ بپاشا اور کرن 2015 میں اپنی ہارر فلم الون کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد اپریل 2016 میں دونوں نے شادی کر لی تھی، بپاشا کہ شوہر کرن سنگھ پہلے سے شادی شدہ تھے جبک ان کی پہلی بیوی ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگٹ سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مقبول خبریں
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج...
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ...
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی...
بیجنگ(این این آئی)چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ۖ حضرت...
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی...
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے...