ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی جسے چھوٹا رنبیر قرار دے دیا گیا۔ہوا کچھ یوں کہ ملبوسات کے ایک برانڈ کا اشتہار جاری کی گیا تھا جس کی تصاویر عالیہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ ان ہی تصاویر میں سے ایک اس وقت ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب اس میں دکھائی دینے والے بچے میں رنبیر کپور کی مشابہت نظر آئی۔ عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ بچہ تو بالکل رنبیر لگ رہا ہے، اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کتنی غیرمعمولی مشابہت ہے۔ایک صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کیا آپ کو اس کا اندازہ ہوا کہ یہ بچہ آپ کے شوہر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ انہیں میں سے کچھ صارفین نے تو اسے چھوٹا رنبیر کپور قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر اور عالیہ کے ہاں اب ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...