چلتے چلتے 75 سال ہوگئے، کب آئے گا پاکستان؟اداکار علی عباس

0
195

کراچی (این این آئی)اداکار علی عباس نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی مکمل ہونے پر معنی خیز پوسٹ کی۔علی عباس نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک پرانی مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا تھا کہ’چلتے چلتے 75 سال گزر گئے ناجانے کب آئے گا پاکستان’۔علی عباس کی اسٹوری انسٹاگرام کے کئی شوبز سے منسلک پیجز نے شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اظہار خیال کیا۔