سی پیک پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے،چینی قونصل جنرل

0
167

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہاہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا قرض مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔