وزیر اعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات، ملکر کام کر نے اور تعاون کے مختلف شعبوں پر گفتگو

0
141

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ بدھ کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک، سیلاب سے نجات، خوراک کی حفاظت اور ماحولیاتی نظام کی بحالی سمیت اقوام متحدہ کے پاکستان کے ساتھ کام اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں ، موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں پاکستان اقوام متحدہ کے کاموں میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی پیشرفت کی حمایت میں اقوام متحدہ کی جانب سے ادا کئے گئے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی پاکستان میں پائیدار ترقی، انسانی امداد، ماحولیاتی تحفظ، خوراک کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا