اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف پبلک سکیورٹی عوامی جمہوریہ چین مسٹر گاؤ فی نے ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے صدر دفتر اسلام آباد (نیکٹا ہیڈ کوارٹرز)کا دورہ کیا،نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا ‘محمد طاہر رائو(ہلال شجاعت) نے وفدکو انسداد دہشت گردی وشدت پسندی میں نیکٹا کی کاوشوں پر تفصیلاً بریف کیا ۔ اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔مسٹر گاؤ فی نے انسداد دہشت گردی و شدت پسندی میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں اطراف سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سی پیک پروجیکٹس کو سبوتاژ کرنے والے تمام مشترکہ دشمن عناصر کے خلاف مل کر نمٹا جائے گا ۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نیکٹا اور NCTLGO پْرتشدد عناصر کی سرکوبی کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے اور ایسے تمام غیر ریاستی عناصر کو شکست دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...