اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ دو دن کے ریمانڈ اور دو دن کی جیل میں کیوں زلزلے آرہے ہیں؟،کیا عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو بیان دینے پر برطرف کیا؟ کیا آپ ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں؟،سارے کھیل میں پرویز الہٰی پیچھے بیٹھ کر ڈوریاں ہلا رہے ہیں، وہ جیل میں ملاقاتیں کروا رہے ہیں، پروٹوکول دے رہے ہیں،جب رانا ثناء اللّٰہ کو قید کیا گیا اور شہباز شریف کو قید رکھا گیا تب کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ ہوا؟ لاڈلے کو ایک رات جیل میں گزارنی پڑی تو پوری انتظامیہ ہل جاتی ہے،جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کیا ہوتا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، فوادچوہدری کی شہباز گل سے متعلق پریس کانفرنس تضادات کا مجموعی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردہونے چاہئیں ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت آئین کے تحت رجسٹرڈ ہوئی ہے،اس کے کچھ تقاضے پورے کرنا ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فنڈنگ کی تمام دستاویزات دیکھنے کے بعد یقین ہوگیا ہے ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ سادہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سے عطیات لئے گئے،کچھ مقاصد کے لئے بیرون ملک سے فنڈنگ کی جاتی ہے ، وہ سمجھتے ہیں جب یہ جماعت اقتدار میں آئے گی تو ان کے مفادات کا خیال رکھنے گی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ، یہودیوں نے پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کیوں کی ہے؟
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...