اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا،گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں صف اول میں ہے،رواں سال بلوچستان میں معمول سے 605فیصد اور سندھ میں 525 فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں،ہمیں موسمیاتی تبدیلی کی شدت اور اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔بدھ کو یہاں بزنس سمٹ 2022 میں خطابکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا،پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے،ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہورہی ہے،ماحولیاتی تبدیلی سے ہمارے ملک پر گہرے اثرات پڑرہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور بارشوں کا سامنا ہے، رواں سال بلوچستان میں 605 فیصد اور سندھ میں 525 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہگلیشیر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں صف اول میں ہے،پاکستان کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کی شدت اور اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کو کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے بین الاقوامی فورمز پر کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی تمام ترجیحات کو 2050 سے 2030 تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...