واشنگٹن (این این آئی)توہین رسالتۖ کے مرتکب سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کے ملزم ہادی مطر نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکار ہادی مطر کی طرف سے عدالت میں دیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ جمعرات کے ہادی مطر کو نیویارک کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے 24 سالہ ہادی مطر نے کہا ‘ اس پر لگایا گیا یہ الزام درست نہیں ہے کہ وہ ایک ادبی تقریب کے موقع پر سٹیج کی طور دوڑا تھا اور اس نے برطانوی شہریت حاصل کرچکے بھارتی سلمان رشدی کی گردن اور پیٹ پر کئی وار کیے تھے۔ ہادی مطر کے وکیل نے کہا اس کا موکل قصور وار نہیں ہے۔واضح رہے بھارت میں 34 سال قبل توہین رسالت پر مبنی ایک کتاب لکھ کر سلمان رشدی نے دنیا بھر کے مسلمان کی دل آزاری کی تھی، جس کے تقریبا ایک سال بعد اور آج سے 33 برس قبل ایران کے رہبر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتوی دیا تھا۔ادھر امریکی شہری ہادی مطر کے اس دعوے کے باوجود نیو یارک کی اس عدالت نے ملزم کو کی ضمانت پر رہا نہ کرنے اور حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے سلمان رشدی پر مبینہ طور پر چاقو سے حملہ پچھلے ہفتے نیو یارک میں ہی ہوا تھا۔مطر نے مزید کہاکہ رشدی نے اسلام پر حملہ کیا ہے اور اسلامی عقائد پر حملہ کیا ہے۔، مطر نے یہ بات رشدی کی متنا زعہ کتاب، شیطانی آیات، کا حوالہ دیتے ہوئے کہی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...