اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں کی مشکلات کے ازالے میں امدادی ورکرز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ورکرز کی بے لوث خدمت اور عزم ہم سب کیلئے ایک مثال ہے، آج ہم امدادی ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان کی کاوشوں، خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، پاکستانیوں کی انسان دوستی اور خدمت خلق کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اظہار انسان دوستی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفات، زلزلے اور سیلاب میں اپنے بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرتے ہیں، آج ہم خدمت خلق میں مصروف اور بحرانی کیفیت میں مبتلا لوگوں کو امداد پہنچانے والے ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج ہم تمام ہیروز کا ان کی خدمات اور قدرتی آفات میں لوگوں کو بچانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانیوں کی انسان دوستی اور خدمت خلق کے جذبے کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان، شمالی علاقوں اور پنجاب کے حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان کو سندھ اور بلوچستان میں قحط، کورونا وبا اور جنگلات میں آگ جیسے واقعات کا سامنا بھی کرنا پڑا، ایسے حالات میں متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے غذائی قلت اور شرح اموات میں اضافہ ہوا، آفات کی وجہ سے آبادی کے بڑے حصے کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے، تمام آفات کے دوران امدادی ورکرز، سیکورٹی ادارے اور سول سوسائٹی نے متاثرہ لوگوں کی مدد کی، آج ہم امدادی ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان کی کاوشوں، خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور لوگوں کی مشکلات کے ازالے میں امدادی ورکرز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ آئیں عزم کریں کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ساتھ لوگوں کی بھلائی کیلئے تبدیلی لائیں گے۔
مقبول خبریں
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی
لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر...
اسلام آباد میں فوج طلب، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے...
انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پْر امن احتجاج...
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...