عمران خان اقتدار میں فرعون آپوزیش میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، قادر پٹیل

0
186

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قومی صحت و رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار میں فرعون آپوزیش میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سارا تماشا شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو ،اب یہ راز باقی نہیں رہا کہ شہباز گل کا بیانیہ عمران کا ہی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ساری خرابی کی جڑ ممنوعہ فارن فنڈنگ ہے ، عمران خان کی فنڈنگ کا بنیادی مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آئین اور قانون کو تماشا بنانا چاہتے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔