اسلام آباد(این این آئی) امریکہ چین کو جنگ میں ملوث کر کے اپنے عروج کو واپس لینا چاہتا ہے، تائیوان کے سوال پر اس کا مؤقف ”اسٹریٹجک ابہام” کی خصوصیت رکھتا ہے اور چین طویل عرصے سے اس کے مقصد سے آگاہ ہے،سرحدی تنازعات کے حوالے سے امریکہ چینی سرزمین کو تائیوان کے ساتھ الجھانا چاہتا ہے اور جان بوجھ کر چین کو جنگ میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم چین بہت سمجھدار ملک ہے، یہ کسی جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق ا سیاسی تجزیہ کار اور جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، بحر ہند اور خلیج فارس کے سیکورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر رشید احمد خان نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی ایوان کی اسپیکر نہیں ہیں۔ ایوان کے اسپیکر اس سے قبل بھی تائیوان کا دورہ کر چکے ہیں تاہم نینسی پیلوسی کے دورے کو زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کشیدہ اور کافی تناؤ کا شکار ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق راشد نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ امریکہ نے تائیوان کو جدید ہتھیار فراہم کرنا شروع کر دئیے تھے۔ امریکہ 1949 سے تائیوان کو امداد دے رہا ہے تاہم اس موقع پر تائیوان کے لیے امریکہ کی امداد چین کیلئے تشویش کا باعث تھی، چین کیلئے کوئی بھی مداخلت کا قدم کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال میں چین نے تائیوان کے ساتھ اپنے تعلقات کو گھٹا کر اس پر معاشی دباؤ ڈالا ہے،چین تائیوان پر کسی قیمت پر حملہ نہیں کرے گا۔ خود امریکی میڈیا نے پیلوسی کے دورے کو ایک غیر ضروری اشتعال انگیزی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...