اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 400سے زائد رہی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2مریض جاں بحق ہوگئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30ہزار 548ہوچکی ہے۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19کے مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 65ہزار 319ہوگئی ہے ۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15لاکھ 25ہزار 201ہوچکی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 18ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2کروڑ 99لاکھ 22ہزار 887کووڈ 19ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.51فیصد رہی، ملک بھر کے 631ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 158مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 13 کروڑ 88لاکھ 90ہزار 498افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 13کروڑ 6لاکھ 83ہزار 960افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...