اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ شہبازگل کے بعد عمران خان معلون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو کہتا تھا کہ میں غلام نہیں، اْس کا یہ بیان امریکہ، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک شیطان کے بعد دوسرے شیطان کی حمایت سے شیطانی نیٹ ورک سامنے آچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا شہبازگل کو ہیرو بنا کر پیش نہ کرے،یہ فوج میں بغاوت کرانے کی خواہش رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حیران ہوں کہ ادارے کہاں ہیں؟ وزارت اطلاعات، پیمرا کہاں ہیں؟، انہوںنے کہاکہ علی وزیر اور شہبازگل دو تصویریں ، دو کردار ہیں، سلوک اتنا فرق کیوں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کرلیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیاجارہا ؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی دجال ہے ، قیامت سے پہلے آنے والے 40 جھوٹوں میں سے ایک ہے ،مرزاقادیانی بھی اسی طرح کی باتیں اور حرکتیں کرتا تھا، پیروکار اس کے بھی تھے اور آج بھی ہیں ،ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلا پن ختم کیاجائے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...