اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہاہے کہ پی ایچ ایف کے خلاف کوئی غیر آئینی اقدام نہ کیا جائے ،منسٹر اسپورٹس احسان مزاری اچھے انسان ہیں ،انہیں گمراہ کیا جارہا ہے ،عزت کیلئے بیٹھے ہیں عزت کیلئے لڑیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایچ ایف کے خلاف کوئی غیر آئینی اقدام نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ منسٹر اسپورٹس احسان مزاری اچھے انسان ہیں لیکن انہیں گمراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار صرف نوٹیفائی کرنے والی اتھارٹی کو حاصل ہوتا ہے،عزت کیلئے بیٹھے ہیں عزت کیلئے لڑیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مقاصد کے حصول کیلئے پی ایس بی اورمنسٹر اسپورٹس کو گمراہ کیا جارہا ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ میری دو ٹرم مکمل ہوگئیں۔ انہوںنے کہاکہ 2015 میں اختر رسول کے استعفیٰ کے بعد مجھے ذمہ داری دی گئی ،اس وقت کے وزیر اعظم نے مجھے پی ایچ ایف کا صدر نامزد کیا ۔انہوںنے کہاکہ 2015 سے 2018 تک فیلنگ آف ویکنسی کے تحت کام کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اعتراض اٹھانے والے پی ایچ ایف آئیں کی شق 12 پوائنٹ 9 ٹو پڑھ لیں ، 2018 میں الیکشن جیتے جس کا پہلا ٹرم 2022 میں ختم ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ دوسری ٹرم 2022 سے 2026 تک کی ہے ،غیرآئینی کام کرنے والوں کے خلاف قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...