بلقیس بانو آبروریزی کے مجرموں کی رہائی سے سخت دکھ ہوا ، محبوبہ مفتی

0
251

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بلقیس بانو آبروریزی کے مجرموں کی رہائی اور ان کا استقبال کرنے پردکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا”بلقیس بانو عصمت دری کے مجرموں کی رہائی اور جس طریقے سے انکا استقبال کیا گیااس سے انہیں سخت دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ بلقیس کو انصاف دے گی۔بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کے روز بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے عمر قید کے گیارہ مجرموں کو گجرات حکومت کی طرف سے معافی کی منظوری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گجرات کی ہندو توا بی جے پی حکومت نے 2002کے مسلم کش فسادات کے دوران ایک حاملہ خاتون بلقیس بانو کی عصمت دری اور اسکی دو سالہ بیٹی سمیت خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام گیارہ مجرموں کو 15اگست کوبھارتی یوم آزادی کے روز رہا کردیا ۔ مجرموں کو گودھرا سب جیل سے باہر آنے پربی جے پی رہنمائوںنے ہار پہنائے تھے۔