بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیرداخلہ نے بدھ کے روزسکیورٹی فورسز کو بیروت میں سعودی سفارت خانے کے ملازمین کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں سعودی سفیرنے اپنے ٹویٹراکانٹ پر جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مشتمل ریکارڈنگ شیئرکی ہے۔لبنانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیرداخلہ باسم مولوی کا معاملے کی تحقیقات کاحکم لبنان کے قومی مفاد،سلامتی اوربرادر ممالک خصوصا سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کے بارے میں ان کی تشویش پر مبنی ہے۔اس سے قبل سعودی سفیر ولیدالبخاری نے مملکت کے حامی اکانٹ سے ایک ٹویٹ شیئرکیا تھا۔اس میں ایک شخص کی ریکارڈنگ تھی جس کے بارے میں وزارت داخلہ کا خیال ہے کہ وہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں رہتا ہے اورسعودی شہری ہے۔بیروت کایہ جنوبی علاقہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا گڑھ ہے۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ شخص دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کی پرسعودی حکام کو مطلوب ہے۔اس شخص نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے خاندان کے کسی فرد کو کچھ ہوتا ہے تو سعودی سفارت خانے میں کوئی ملازم زندہ نہیں بچے گا۔ میں سعودی سفارت خانے میں موجود ہر شخص کو نیست ونابود کردوں گا، ہر وہ شخص، جوسعودی سفارت خانے سے متعلق ہے۔بیروت میں سعودی سفارت خانہ فوری طور پراس معاملے پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہوا تھا اور سعودی حکومت کے میڈیا سینٹر نے بھی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ لبنان کے بعض حکام نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔سعودی عرب ماضی میں لبنان کو سب سے بڑا عطیہ دہندہ تھا لیکن حالیہ برسوں میں حزب اللہ کے لبنان کے سیاسی اور معاشرتی منظرنامے میں اثرورسوخ اور ایران نواز پالیسیوں کی وجہ سے اس ننھے ملک کی مالی معاونت سے ہاتھ کھینچ لیا تھا
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...