جوہری معاہدہ برا ہے اور اس کے موجودہ متن کیساتھ قبول نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل

0
208

تل ابیب(این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب یورپی یونین ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے حتمی متن کے بارے میں امریکی ردعمل کا انتظار کر رہی ہے ، اسرائیل نے اس متن کو ایک بار پھر مسترد کردیا ۔میڈیاریورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ییر لاپیڈ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری معاہدے کا موجودہ متن بدترین ہے اور اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے استفسار کیا کہ ایرانیوں کے ساتھ کسی معاہدے پر کس طرح دستخط کیے جاسکتے ہیں جو انہیں اپنی تمام ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر بھی دیں؟انہوں نے کہا کہ موجودہ متن امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعہ طے شدہ معیار کے مطابق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ریاست میں تبدیل ہونے سے روکنے کا وعدہ کیا ۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس کی نشاندہی کی کہ اسرائیلی حکومت امریکی انتظامیہ کے ساتھ تمام اختلافی امور پر کھلا مکالمہ کررہی ہے۔ وہ اس لیے بھی کہ واشنگٹن ہمارا قریبی دوست اور اتحادی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ تل ابیب کسی بھی معاہدے کا فریق نہیں بنے گا۔