کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے یوکرین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اعلان کیا ہیکہ روس نے وسطی یوکرین میں ڈینیپروپٹررووسک خطے میں ریلوے اسٹیشن پر میزائل فائر کیے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے روس پر دبا ڈالنے اور اسے جوہری بلیک میلنگ سے روکنے کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ایک ویڈیو لنک میں مزید کہا کہ یہ ہی ہماری روز مرہ زندگی ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کے اس اجلاس کے لئے اسی طرح تیار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔ کئی شدید زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔سلامتی کونسل نے روس پر “جوہری بلیک میلنگ” روکنے کے لیے دبا کا مطالبہ کیا اور ایٹمی ایجنسی سے بھی زبوریجیا اسٹیشن کی مستقل نگرانی کرنے کا مطالبہ کیا۔زیلنسکی کی تقریر یوکرین کی آزادی کے 31 سالہ جشن کے موقع پر سامنے آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یوکرین پر روسی حملے کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو روسی حملے کے بعد یوکرین دوبارہ پیدا ہوا تھا
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...