اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت سیلاب کی زد میں ہے،ہمیں ایک قوم بن کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عزیز ہم وطنوں کی مدد کرنا ہوگی۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، وزیراعظم پاکستان خود ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں،سیلابی صورتحال کے باعث وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کے چار ملکوں کا اہم ترین دورہ منسوخ کیا، بلاول بھٹو زرداری اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سرگرمیاں موخر کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنی چائیے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ایک ایک فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوموں کی زندگی میں مشکل ترین حالات پیش آتے ہیں، ہمیں ایک قوم بن کر حالات کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی زد میں آکر شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ قمر زمان کائرہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...