سکھر (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ سندھ کے لیے15ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے ملک میں کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ،24 ہزار روپے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے یہ 24 ہزار روپے دیے جائیں گے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ 28 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جاری کردیے گئے ۔ سیلاب نے سندھ بلوچستان میں بڑی تباہی مچادی ہے ، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کیلیے امداد میں حصہ لیں۔وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جمعہ کو سکھر پہنچے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وفاقی وزیر خورشید شاہ اور وزیراعلی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وزیراعظم کو سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ شہباز شریف کو بتایا گیا کہ سیلاب سے گنا، کپاس اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو خوراک اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔ثر ہوا۔ اسکولوں میں متاثرین کو پناہ دی گئی ہے جنہیں 90 عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، اس سیلاب نے2010 کے سیلاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور اس سے ہونے والی ایسی تباہی پہلے نہیں دیکھی اب تک بچوں اور خواتین سمیت 900 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں لوگ گھروں سے باہر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سکھر میں بارش اور سیلاب سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو سندھ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی بجلی کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ لیا اور فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے۔ بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...