لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جس سطح پر تباہی ہوئی ہے کوئی بھی حکومت اکیلے متاثرین کو ریلیف اور ان کی بحالی کا عمل مکمل نہیں کر سکتی ، پاکستانی قوم نے جس طرح 2005ء کے زلزلے اور2010ء میں آنے والے سیلاب کے موقع پر جذبہ دکھایا تھا آج پھر اسی کی ضرورت ہے ،پاکستان میں مجموعی طور پر تاریخ میں پہلی بار 190فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،بلوچستان اور سندھ میں400سے480فیصد سے زیادہ بارشیں اور سیلابی ریلے آئے ہیں جس سے ہر چیز تباہ ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور سے سجاول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کاسیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،پہلے بلوچستان کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے اب سندھ میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہو رہی ہے ۔، سیلاب والے علاقوں میں کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں، لوگ کے مال مویشی ، املاک اور زندگی بھر کی جمع پونجی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں ۔ سوات کے اندر جو سیلابی ریلہ آیا ہے اس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، انفراسٹر اکچر تباہ ہو گیا ہے ، کالام ، بحرین، مینگورہ اور دیگر علاقے مکمل تباہ ہوئے ہیں،عمارتیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے بلوچستان کا دورہ ، اس کے بعد خیبر پختوانخواہ اور جنوبی پنجاب کے دورے پر گئے ، اب سندھ کا دورہ کیا ہے ۔ سندھ میں ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت کے لئے15ارب کا اعلان کیا گیا ہے،25ہزار فوری ریلیف کے لئے کیش کی صورت میں دئیے جائیں گے۔5ارب روپے این ڈی ایم اے کو دیا گیا ہے، افواج پاکستان ،این ڈی ایم اے اورسول ایڈ منسٹریشن اپنی اپنی سطح پر کام کر رہے ہیںلیکن اس وقت پاکستان کو پاکستانیوں کی ضرورت ہے ان کے جذبے کی ضرورت ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کی ضرورت ہے ۔بارشوں اور سیلاب سے جتنا نقصان ہوا ہے کوئی حکومت اکیلے اسے پورا نہیں کر سکتی ۔ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، انہیں خوراک پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروسز کام کر رہی ہے ،احسن اقبال کی سربراہی میں این ڈی ایم اے اپنا کام کر رہی ہے،بجلی سے متعلقہ مسائل کے لئے خرم دستگیر کو سکھر میں بھیجا گیا ہے ،فلڈ ریلیف کے لئے وزارتی کمیٹی بنا ئی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہیں جوموسمیاتی تبدیلی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروسز کے لئے آرمڈ فورسز کو بلا لیا گیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...