لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے گورنر پنجاب کے پنجاب کابینہ سے حلف لینے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ آپ نے غلط مثالوں سے ہٹ کر ایک اچھی مثال قائم کی،ملک کی تاریخ میں یہ فیصلہ یادگار فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے گورنر پنجاب کے ماضی میں بطور وفاقی وزیر تعلیم تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم سمیت دیگر اقدامات کو بھی سراہا ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایڈہاک ازم کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بطور چانسلر لوگوں کو قانون کے مطابق ریلیف دینے کے لیے التوا ء شدہ اپیلوں کو دگنا وقت دے کر نمٹا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے مشکل حالات سے دوچار ہے،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل کر سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد اور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے،سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں مل کر کام کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...