ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے،اسرائیل،امریکا

0
276

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران یہ بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کے متوازی طور پر ایران کے خلاف فوجی آپشن تیار کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب سے بائیڈن نے عہدہ سنبھالا ہے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ اسرائیل امریکا سے ایران کے خلاف ایک قابل اعتماد فوجی دھمکی کے لیے کہہ رہا ہے کیونکہ تہران کی طرف سے مزید لچک دکھانے کا واحد راستہ یہی ہے۔ بینی گینٹز نے سلیوان سے وائٹ ہاس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت کی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی اور ایران کی تخریبی علاقائی سرگرمیوں پر ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔گینٹز فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں بات چیت کے ایک دن بعد واشنگٹن پہنچے