لاہور( این این آئی) شوبز شخصیات نے پاکستانی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عملی طور پر میدان میں نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جتنی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنا حصہ ڈالے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کے مد مقابل آنے کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے وسائل کا انتظام کیا جائے ۔ سینئر اداکار قوی خان، ثمینہ احمد، نعمان اعجاز، شبیر جان،ثناء فخر، ریشم، شان، بابر علی، نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، شاہدہ منی ،سائرہ نسیم اور فیصل قریشی نے اپنے بیانات میں کہا کہ سیلاب نے سندھ، بلوچستان ،خیبر پختوانخواہ اور جنوبی پنجا ب میں تباہی مچا دی ہے اور اس وقت لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں،ان کے پاس کھانے اور پینے کے لئے وسائل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جس قدر تباہی ہوچکی ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی دل دہل جاتا ہے ، موجودہ مشکل حالات میں صرف حکومتیں کامیاب نہیں ہو سکتیں بلکہ اس کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ، جس کی جتنی بھی استطاعت ہے لوگوں کی امداد کریں اور اس کے بعد بحالی کا منصوبہ ہے جس کیلئے حکومتیںاپنے وسائل کا رخ اس طرف موڑیں۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ ہمیں بطور قوم خدا کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...