ننکانہ صاحب(این این آئی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔حلقہ این اے118میں تحریک انصاف سرخرو ہو گی۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے عہدے داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں ضلعی صدر سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ،احسن رضا واہگہ، میاں محمد عاطف،حاجی ملک محمد اعظم،ارشد ساہی،چوہدری طارق سعید گھمن،شہباز مختار بھٹی حاجی ارشد نذیر ودیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں ایم پی اے لاہور سعدیہ سہیل بھی شامل ہوئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عمران خان خود سیلاب سے متاثرہ مقامات پر جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ضلع ننکانہ صاحب میں سرخرو ہو گی اور مخالفین منہ چھپاتے پھریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں امپورٹڈ حکومت کی کشتی ڈوب چکی ہے اور یہ گھر واپس جا رہی ہے حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو معاف نہیں کیا جائے گا سیاست کو کرپشن اور گندگی سے پاک کرنے کے لئے عمران خان نے جو جہاد شروع کیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...