راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دئیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...