دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، نوشہرہ کے عوام سے انخلا ء کی اپیل

0
252

پشاور/سوات (این این آئی)خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا جہاں سوات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں مزید تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ نوشہرہ میں حکام نے دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے سبب عوام سے انخلا کی اپیل کی ہے۔غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر صوبے کے متعدد علاقوں میں رین ریمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں ان بارشوں اور سیلاب نے ملک کے بیشتر حصوں کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔نوشہرہ میں انتہائی اونچے سیلاب کے سبب خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں سے انخلا تیز ہوگیا ،دریائے کابل میں پانی کی سطح 3لاکھ کیوسک سے بڑھ گئی،لوئر دیر میں 15 سیاح پھنس گئے ،اس وقت پاکستان کا نصف سے زیادہ حصہ زیر آب ہے اور مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔تازہ ترین اندازوں کے مطابق تقریباً 300 بچوں سمیت ایک ہزار افراد بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جہاں اب تک سیلاب اور بارشوں سے تقریبا 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سوات میں رین ایمرجنسی کے اعلان کے ایک دن بعد ہفتے کو ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ابرار وزیر نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے مجموعی طور پر 15 افراد جا بحق ہوئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے اب تک 130 کلومیٹر پر پھیلی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور 15 پل مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد مکانات اور 50 کے قریب ہوٹل اور ریسٹورنٹ بھی تباہ ہوئے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ مزید نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ملک بھر میں ہونے والے تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ تین لاکھ کیوسک سے زیادہ ہونے کے سبب دریا میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہفتے کے روز ضلع کے مکینوں سے ایک مرتبہ پھر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب نے ضلع میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور کئی دیہات زیر آب آ گئے۔ادھر نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے وبارہ انخلا کی اپیل کی، ایک بیان میں کہا کہ ضلع میں دریائے کابل میں بہت اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کی سطح ڈھائی لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، پانی کی سطح مزید بڑھ رہی ہے