راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار چار سو ستاسی راشن کے پیکٹ متاثرین میں تقسیم، متاثرہ علاقوں میں پچاس کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل بھی دن بھر جاری رہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 5487 راشن پیک اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کردیئے گئے جبکہ اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت قائم کوآرڈینیشن سنٹر ریسکیو اور ریلیف کوششوں کو مربوط بنا رہا ہے امدادی اشیاء کی وصولی اور تقسیم کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ملک بھر میں آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ملک بھر میں ہلکی سے معتدل پسند موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں ،مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہیچشمہ، گڈو اور کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب، تربیلا اور کالاباغ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اوردریائے کابل نوشہرہ میں بہت اونچے اور ورسک کے مقام پر درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر اونچے درجے اور اماندرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں، بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسیٰ خیل متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں سندھ کے متاثرہ اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، خیرپور، بدین، دادو، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور لاڑکانہ شامل ہیں خیبر پختونخواہ کے متاثرہ اضلاع میں ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں گلگت، ہنزہ اور غذر شامل ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاک فوج کے 7522 جوان 50 کشتیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...