اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہے کہ عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں ، لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں۔ترجمان عوامی نیشنل زاہد خان نے کہاکہ کوہستان میں 5 بھائیوں کی وڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، پانچ بھائی کئی گھنٹے مدد کے لئے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لئے ہیلیکاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ہیلیکاپٹر فراہم کرنے کی بجائے ان پانچ بھائیوں کو ریسکیو کرنا چاہیے تھا، پانچ بھائیوں کے واقعے کے مقدمہ عمران خان اور محمود خان کے خلاف درج کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...