پاک آرمی اور پنجاب رینجرز کے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں

0
340

لاہور( این این آئی)کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مختلف مقامات پر 17امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے 17 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپس فورٹرس سٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہر ٹان، گریٹر اقبال پارک، بیدیاں روڈ، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، لبرٹی، قصور، شیخوپورہ اور چونیاں کے مقام پر قائم کئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمپس میں عوام سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کر وا رہے ہیں، عطیات میں خوراک، ادویات، پینے کا پانی، دریاں، کمبل، مچھر دانیاں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔پاک آرمی اور پنجاب رینجرز کے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔پاک فوج بلوچستان ، سندھ، خیبر پختوانخواہ اور جنوبی پنجاب کے متاثرین تک ترسیل بھی یقینی بنا رہی ہے۔عوام ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔