اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کیلئے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر کام شروع کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروںکے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میںعوام کی فوری ضروریات میں اپنا حصہ ڈالنے پر اتفاق کیاگیا، خوراک، خیموں ، ادویات کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل)سکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...