اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ،سیلاب کے باعث سندھ اور بلوچستان میں قیامت کا سماں ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاترہ علاقوں کی جلد بحالی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں ،ہر متاثرہ خاندانِ کو 25 ہزار روپے او ر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں،نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جلد سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے،سروے ٹیم میں سول اداروں کے ساتھ فوج کی ٹیم بھی شامل ہو گی، سروے کے معالات میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے،سیلاب کے باعث ملک کا آدھا حصہ متاثر ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں جلد بحالی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں ،گلگت بلتستان میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیلاب کے باعث سندھ اور بلوچستان میں قیامت کا سماں ہے،سندھ میں حد نگاہ تک پانی ہی پانی ہے ۔ مشیر امور کشمیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کر رہے ہیں،ہر متاثرہ خاندانِ کو 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،فوت ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔ مشیر امور کشمیر نے کہاکہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جلد سروے کا آغاز کیا جا رہا ہے،سروے ٹیم میں سول اداروں کے ساتھ فوج کی ٹیم بھی شامل ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ سروے کے معاملات میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ارادہ ہے کہ سب سے پہلے سروے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کا کیا جائے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...