بیجنگ (این این آئی)تائیوان کے لیے امریکا کی جانب سے اسلحہ پیکیج منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ پیکیج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اسلحہ پیکیج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں چین جائز اور ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا، ہرپون بلاک ٹو میزائل کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جاسکے گا۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسلحہ پیکیج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...