ملک بھر میں ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود

0
251

لاہور( این این آئی)مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دور رس منفی اثرات کا خدشہ ہے، ملک میں سیلاب متاثرین میں ساڑھے 6 لاکھ کے قریب حاملہ خواتین ہیں جبکہ ان میں 73 ہزار ایسی ہیں جن کے ہاں بچے کی پیدائش میں صرف ایک ماہ کا وقت ہے۔ ماہر امراض نسواں کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامانا ہے، خواتین کی زندگیاں بچانے کیلئے حکومتی سطح پر موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کم از کم ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین موجود ہیں جن میں سے 73 ہزار ایسی ہیں جن کے ہاں آئندہ ماہ ولادت متوقع ہے اور انہیں صحت کی سہولیات اور مڈوائف کی اشد ضرورت ہوگی۔