اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قوم کو متحرک کرنے کی اپیل پر میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے دیے گئے تجزیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو اہم قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا ایک اہم عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایسے عوامی رابطوں کے دوران عوام کو درپیش قومی مسائل اور قدرتی آفات کا ہمت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ترغیب دینے میں مدد ملتی ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بھرپور طریقے سے مدد کی جا سکتی ہے۔ صدر نے ایک بار پھر رہنماؤں اور سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری، قومی وسائل اور پاکستانی عوام کو متحرک کرنے کے لیے بھرپْور اقدامات اٹھائیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے، اقتصادی تعمیر نو کی جا سکے اور سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے فلاحی سرگرمیاں مزید تیز کی جا سکیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...