سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں،وزیر اعظم

0
233

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہیکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ڈسکوز،ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اور دیگروفاقی محکمے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ہے، وفاقی اداریبڑی تعداد میں متاثر ہونے والا انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عمل ہیں،تمام سرکاری آفیسران اورملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا،متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔