اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔رجسٹرار آفس سے جاری سرکلرکے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ صرف رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے،اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کے علاوہ تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، سرکلر کے مطابق15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے،سرکلر میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلاء باڈیز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس 5 ستمبر تک فہرستیں جمع کرائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا،کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے، لارجر بنچ 8 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...