شیخوپورہ (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان فوج اور قومی اداروں کیخلاف متنازعہ بیان دیکر الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں قوم سیلاب سے دو چار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں، اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑاناہے عمران خان کے افواجِ پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امور کو متنازع بنانے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اب بھی وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کر کے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے، آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے، سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا۔ پاکستان کو کسی فردِ واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور قیادت کے آئینی احترام کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے، سیلاب زدگان کی امداد، بحالی اور ریلیف کے عمل کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ سازشی عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان کو کمزور کرنے کے ہر مذموم ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف کی توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے عمران خان کی آئی ایم ایف کی سازش پر اگر کسی قسم کی گڑبڑ ہوجاتی تو پاکستان سری لنکا بن جاتا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خا ن کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حلقہ پی پی139سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی140چوہدری یاسر اقبال گجر سابق صدر پریس کلب چوہدری محمد الیاس گجر معروف سماجی شخصیت حاجی افتخار ا حمد کھارا ڈوگر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 138کے صدر چوہدری محمود اختر گورائیہ حاجی ناظم ڈوگر سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان 9 حلقوں میں الیکشن لڑنا عوامی نمائندوں کو عوام سے دور رکھنے کے مترداف ہے عمران خان ایک مرتبہ پھر الیکشن الیکشن کا ڈرامہ رچا کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں مگر اب عوام عمران کے بہکاوئے میں نہیں آئینگے،ننکانہ صاحب اورحلقہ پی پی139کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری کا استعمال ہورہا ہے الیکشن کمیشن نے حکومتی وزراء اور میشروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شیخوپورہ دن رات پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں سابق وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ مسلم لیگ ن کی بڑتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...