کراچی/لاہور( این این آئی)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پرمیں گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔ اس موقع پر 5 خواتین کیڈٹس بھی فرائض سنبھالنے والوں میں شامل ہیں۔پاکستان ایئر فورس اکیڈمی ( اصغر خان)کی جانب سے کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ (ستارہ امتیاز ملٹری)ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان سے تعلق رکھنے والے دستے میں 60 مرد اور پانچ خواتین کیڈٹس شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے پریڈ معائنے کے بعد بابائے قوم کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جب کہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔پاک فضائیہ کے چار گارڈز اندرونی اور چار گارڈز بیرونی حصے میں فرائض سر انجام دیں گے۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبال پر پاکستان رینجرز (پنجاب )کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاکستان رینجرز پنجاب کے مطابق شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے حاضری دی۔ڈی جی رینجرز آصف حسین نے مزار پر چادر چڑھائی، جبکہ استحکام پاکستان کی خصوصی دعا، شہدا ء اور علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل آصف حسین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد شہباز خان نے بھی مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...