اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوںنے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کے شہدائ، غازیوں اور پاک افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اس دن ہماری بہادر افواج نے ملک کے دفاع کی ایک عظیم مثال قائم کی تھی، پوری قوم 6 ستمبر کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج نے ملک کے خلاف ہر جنگ اور سازش کو ناکام بنایا ہے، ہر شہری کو بہادر افواج پر فخر ہے، ملک کے دفاع و سلامتی کے مشن میں پوری قوم پاک افواج کے شانا بشانا کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس ،عمران خان پاک فوج کے جرنیلز کے بیچ کشمکش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے، ان کو چاہیے وہ پاکستان کی بہادر افواج کو اپنی سیاسی بیانیہ کا حصہ نا بنائیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...