اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دیدی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی ہے کہ دو ہفتوں سے پہلے اپنا جواب جمع کرادیں تاکہ دلائل شروع ہوسکیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو بذریعہ عمران خان نوٹس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے شاہ خاور سے استفسار کیا کہ آپ کا ریکارڈ کہاں تک پہنچ چکا ہے۔ شاہ خاور نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ معلومات فارن چیپٹر سے موصول ہونی ہیں۔اگر دو ہفتے مل جائیں تو بہتر ہوگا۔ ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا اس ریکارڈ پر بھی آٹھ سال لگیں گے۔ پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ یہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے ہم چاہتے ہیں آپ کو پراپر ڈاکومنٹس دے دیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...