اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی کمپنیوں کو پچانوے ارب روپے کی اضافی وصولیوں کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی بنانے والی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مالی سال دوہزار اکیس بائیس کی آخری سہ ماہی کیلئے 95 ارب روپے مانگے ہیں،بجلی کارخانوں کے کپیسٹی چارجز کی مد میں ڈسکوز نے 55 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔ فیصلے سے صارفین پر تین ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑیگا، اضافی وصولیاں اکتوبر کے بلوں سے وصول کی جائیں گی، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب اس سہ ماہی کی وصولی شروع ہو گی تو پرانی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس وصولیاں ختم ہو جائیں گی۔ اس وقت 3روپے 20پیسے فی یونٹ کی پچھلی ایڈجسٹمنٹس وصول کی جا رہی ہیں۔اس طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا مجموعی اثر 19پیسے فی یونٹ رہ جائے گا۔ فیصلے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...