اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سنکیانگ میں انسانی حقوق پر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ کے اجراء کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے کثیر الجہتی عزم کے ساتھ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے،ان اصولوں میں سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام شامل ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہاکہ ہمارا مستقل موقف ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی احترام کے فروغ کے لیے غیر سیاسی کاری، عالمگیریت، معروضیت، مکالمہ اور تعمیری انگیجمنٹس اہم ہتھیار ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سنکیانگ میں سماجی و اقتصادی ترقی، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین نے پچھلے 35 سالوں میں 700 ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اس طرح ان کے حالات زندگی میں بہتری آئی ہے اور بنیادی انسانی حقوق سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ ہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نظام کے ساتھ ساتھ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ انسانی حقوق کے سابق ہائی کمشنر اور او آئی سی کے وفد کے چین کے دورے بھی س کے عکاس ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹراصولوں کے مطابق تمام انسانی حقوق کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...