ایک دن میں عمران خان کیخلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے’ شیخ رشید

0
199

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دن میں عمران خان کے خلاف12 پریس کانفرنسیں بیوقوف حکومت ہی کرسکتی ہے،حکومتی قرضے50 ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں،بجلی، پیٹرول اور آٹے کی قیمت آسمان پر چلی گئی ہے،ساری سیاست اہل کونااہل اور نااہل کو اہل بنانے کے لیے ہو رہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کوعدالت میں آواز پڑرہی ہے کہ ملزم حاضر ہو۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی یوٹیوب پر بندش،ٹی وی چینلز پرسینسراورپابندی،صحافیوں کی جبری برطرفی اورجلاوطنی،بیگناہ ورکروں پرجھوٹے مقدمے،عمران خان پردہشت گردی کا مقدمہ اوراداروں سے لڑوانے کی سازش،کارخانوں کی بندش،مہنگائی اور بیروزگاری کاطوفان بے شرم حکمرانوں کے لئے درس عبرت بنے گا ،یہ عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔