لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ملاقات کی ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں،قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ جیلوں میںقیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جیلوں میں واش رومز بہتر بنائے ہیں،جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے،قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...