ماسکو/واشنگٹن(این این آئی )ماسکو کی جانب سے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد روس اور امریکا کے کشیدہ تعلقات کے باوجود، وائٹ ہاس نے زور دیاہے کہ روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد نہ کرنا حتمی فیصلہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پر نامزد کرنے کے خلاف حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر نامزد کرنے سے خوراک کی برآمدات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور بحیرہ اسود کے پار سامان کی نقل و حمل کے معاہدوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاس پہنچنے پر صحافیوں کے مختصر رد عمل کے دوران، روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کے خیال کو مسترد کر دیا۔وائٹ ہائوس میں پریس بیانات میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر درجہ بندی کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر کے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست قرار دینے سے انکار کو مثبت قرار دیا۔پیسکوف نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ سوال خود ہی اشتعال انگیز ہے۔یقینا یہ اچھی بات ہے کہ امریکی صدر نے اس طرح جواب دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ قدم سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک امریکی موقف میں کسی بھی پیشرفت کے لیے تیار ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...